لیہ (صبح پا کستان ) تھیلیسیماء کی روک تھام کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی ، تقریب کا مقصد بچوں میں تھیلیسیماء جیسی موزی مرض کی روک تھام کے لئیے عوام میں آگاہی لانا ہے ۔۔تقریب میں ریجنل کوارڈینیٹررانا محمد سعید اور ڈاکٹر مہر محمد بشیر سمرا ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ، بچوں کی ماہر ڈاکٹر ڈاکٹر ام سلمی ، محمد شیر زمان انچارج پروگرام تھیلیسیماء ضلع لیہ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر لبنی اخلاق ، کے ساتھ تھیلیسیماء کے مرض میں مبتلا بچوں کے والدین نے شرکت ، ڈاکٹر امی سلمی نے تھیلیسیماء کی روک تھام کے لئیے حاضرین تقریب کو آگاہ کیا ، انہوں نے تھیلیسیماء جیسی مرض کی روک تھام کے لئیے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی خطرناک مرض کو ٹیسٹوں کی مدد سے بروقت تشخیص ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔تقریب سے ریجنل کوارڈینٹر رانا محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں تھیلیسیماء کا مرض انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکا تھا لیکن حکومت نے بروقت اس کی روک تھام کے لئیے اقدامات کئیے ہیں ، تھیلیسیماء کی روک تھام کا طریقہ کار یہ ہے اسکے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے ، اس سلسلے میں ہم بی ایچ یو لیول تک آگاہی مہم کا آغاز کر رہے ہیں ، اور میں کہوں گا کہ ان پروگرام میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ اس ثمرات عام عوام تک جلد از جلد پہنچ سکیں ۔۔ انہوں نے زور دیا کہ شادی دو خاندانوں کا ملاپ سبب بنتا ہے، لیکن شادی سے پہلے دونوں افراد کا تھیلیسیماء کا ٹیسٹ لازمی کروانا چاہئیے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔۔۔تھیلیسیماء کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ ڈاکٹر مہر بشیر حسین سمرا نے کہا کہ تھیلیسیماء کی روک تھام کے لئیے آگاہی مہم کا سلسلہ انتہائی قابل تعریف ہے ، اس طرح کی تقریب کا مقصد عوام میں اس خطرناک مرض کی روک تھام کے لئیے زیادہ سے زیادہ آگاہی لازمی ہے ۔۔۔اس سلسلے میں میں اس پروگرام کے انچارج کی کارکردگی کی تعریف کروں گا ۔۔۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقد کر کے عوام میں آگاہی لائی جا سکتی ہے ۔
رپورٹ ۔ مہر کامران تھند پریس رپورٹر