لیہ(صبح پا کستان)انتظامیہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہستال لیہ کی نااہلی، سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود آوارہ کتے وارڈز گیلریوں اور ہسپتال میں کھلے عام پھرنے لگے،مریض و لواحقین شدید پریشان وخوفزدہ ،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں زخمی و آوارہ کتوں کھلے عام پھرنے سے ہسپتال میں داخل مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشان و خوفزدہ ہیں آوارہ کتے ہسپتال کے احاطہ اور وارڈز کی گیلریوں میں پھرتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے ہسپتال میں خوف کی فضا قائم ہے یہاں یہ بات یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سیکورٹی پرائیویٹ کمپنی کے ذمہ ہے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی ہونے کی بجائے اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ آوارہ کتے بھی کھلے عام پھرتے رہتے ہیں ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین محمد عرفان،ندیم احمد،شکیل احمد،فرمان علی،سکندر حیات،عبدالرب،عبدالجبار،قاضی ظہور و دیگر نے کہا کہ ہسپتال میں درجہ چہارم و سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود آوارہ کتوں کا ہسپتال میں کھلے عام پھرنے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ہسپتال میں چھوٹے بچوں کے ساتھ ساتھ عورتیں بھی ہوتی ہیں جن کے پیچھے کتے بھاگتے رہتے ہیں انہوں نے ڈی سی لیہ سید واجد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ہسپتال جیسے ادارہ میں آوارہ کتوں کے کھلے عام پھرنے کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی کریں۔