لیہ ( صبح پا کستان)حکومت پنجاب شہریوں کو جدید طبی سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے ہفتہ صحت کے ذریعے مختلف بیماریوں کے لیبارٹری ٹیسٹ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے مکمل کرکے ادویات فراہم کی جارہی ہے جس کے لیے 8کاونٹر پر مشتمل 15خصوصی کیمپ کام کر رہے ہیں ،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہفتہ صحت کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ہفتہ صحت کا افتتاح ڈی ایچ کیومیں ڈپٹی کمشنر اور ممبر صوبائی اسمبلی قیصر عباس مگسی نے کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے ہفتہ صحت کے تحت لگائے گئے تمام کاونٹرز جن پر ٹی بی ،ہیپاٹائٹس ،تھلسیمیا،ملیریا،بلڈپریشرودیگر بیماریوں کی تشخیص کے لیے لگائے گئے تھے کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہفتہ صحت کے دوران مرد و خواتین کے ٹیسٹ انتہائی ذمہ داری و مکمل پیشہ وارنہ فرائض ادا کرتے ہوئے کیے جائیں اور تمام آنے والوں سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے ۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ اور ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد سمرانے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع لیہ میں پندرہ خصوصی کیمپ ڈی ایچ کیو لیول ہسپتالوں ،3آر ایس سی سنٹرزاور 5بی ایچ یو 120ٹی ڈی اے،306ٹی ڈی اے،گرئے والا،بھاگل ،شیرگڑھ میں لگائے گئے ہیں جن پر آنے والے تمام مرد وخواتین اور بچوں کے کیمپوٹرز کے ذریعے طبی معائنہ و لیبارٹر ی ٹیسٹ کرنے کے بعدادویات کی فراہمی کاعمل جاری ہے۔ ہفتہ صحت کے دوران ضلع بھر میں 854لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کے علاوہ حاملہ خواتین کو خوراک و ملٹی وٹامن گولیاں فراہم کرنے کے علاوہ ہفتہ صحت کے تحت لگائے گئے کیمپس کے بارے میں آگاہی دے رہی ہیں اور کیمپس کی نگرانی ڈاکٹرارشد تتلا،ڈاکٹر محمد اعظم ،ڈاکٹر لبنی ،ڈاکٹر کامران ،ڈاکٹر پرویز سامٹیہ ،ڈاکٹر افتخار،ڈاکٹر نعیم،ڈاکٹر عتیق الرحمان ،فوکل پرسن فہیم نواز اور ملک غلام یاسین کررہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صحت کو کام یاب بنانے کے لیے سی ای او صحت کو موثر مانیٹرنگ کرنے اور آگاہی کے لیے مزید پینا فلیکس لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے وہاں پر موجو د مرد و خواتین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر انہوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا۔