لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ ہیڈکوراٹرہسپتال میں مریضوں کو مفت کھانے کی فراہمی کا عمل کار خیر کی حیثیت رکھتا ہے جسے مزید فعال بنانے کے لیے انتظامی افسران ،تاجر تنظیمیں و محکمہ صحت کے حکام موثر مانیٹرنگ و مالی معاونت کے ذریعے مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے لیے کام کریں گے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لیہ شوگرمل ،فضل کلاتھ مل ، خان کاٹن مل کی جانب سے مریضوں کو مفت کھانے کی فراہمی کی کینٹین کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔اس موقع ڈپٹی کمشنر نے مخیر حضرات کی جانب سے کھانے کا فری بندوبست کرنے پر ایک مستحسن اقدام قرار دیااور اس کی دیکھ بھال اور مانیٹرنگ کے لیے انتظامی افسران کو ہدایات دیں۔سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے اس موقع پر بتایا کہ ہسپتال میں داخل مریضو ں کو تین وقت مفت کھانا فراہم کیا جائیگا۔جس کے لیے محکمہ صحت بھی مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے پیش رفت کررہا ہے