لیہ (صبح پا کستان )محکمہ وائلڈ لائف کی ریڈنگ پارٹی نے انسپکٹر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں مویشی منڈی میں لو دھراں کے رہا ئشی محمدیوسف کو ایک نا یا ب سرخاب فروخت کر تے ہو ئے پکڑ لیا جسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت کے حکم پر سرخاب کو ڈی جی خان چڑیا گھر میں بھجوایا گیا جبکہ محمد یو سف کو 2سال پر پر ویژن کی سزادی گئی ۔