لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے گندم خریداری مرکز چوبارہ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ صفات اللہ خان،ڈی ایم او عثمان منیر بخاری ،سنٹر کوارڈی نیٹر محمد طاہر ،فوڈ انسپکٹر محمد اکبر ،گرداور شخ محمد یونس اور کاشت کاروں کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سنٹر میں موجود باردانہ ،کاشتکاروں کی فہرستیں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر تمام ریکارڈ کی پڑتا ل کی اور بار دانہ کے حصول کے لیے آئے ہوئے کاشت کاروں سے مسائل کے بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ کاشت کاروں کو باردانہ شفاف انداز میں پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے اور کاشت کاروں کو لائن میں کھڑا کرنے سے ہر ممکن گریز کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کاشت کار فوڈ سیکورٹی کے ضامن اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لیے ان کو سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سنٹر پر مڈل مین اور بے ضابطگی کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری سینٹرہیڈ ویرڑی اور صابر آباد کا بھی دورہ کیااور باردانہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔