لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کا صدیق سنٹرل پارک کااچانک دورہ ۔نامکمل کام پر سخت اظہار برہمی ۔متعلقہ کنٹریکٹر کو فوری کام مکمل کرنے ورنہ بلیک لسٹ کرکے سیکورٹی ضبط اور کارروائی کرنے کی ہدایت۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،ایکسین عبدالقادر،ایس ڈی او چوہدری محمد رضوان،ڈی ایف او چوہدری اعجاز احمد دیگر متعلقہ افسران موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ صدیق سنٹرل پارک اہلیان لیہ کے لیے سیروتفریح کا ایک اہم سرمایہ ہے جسے کسی قیمت پر اجڑنے نہیں دیاجاے گا۔انہوں نے ناقص واکنگ ٹریک اور سوکھتے ہوئے پودوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پارک پبلک پراپرٹی ہے جس کی تعمیر کا مقصد شہریوں کو تفریح فراہم کرنا ہے تاہم کام کی سست روی متعلقہ کنٹریکٹر ز اور محکموں کی عدم دل چسپی ظاہر کرتی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاے گا ۔انہوں نے ہدایات کی کہ پودوں کی آبپاری کے لیے فوری طورپر سپرنکلرزنصب کیے جائیں اور نامکمل کام کو ایک ہفتہ میں مکمل کر لیاجائے ۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ گراسی پلاٹ و پودوں کی دیکھ بھال کے لیے عملہ تعینات کیاجائے۔