لیہ (صبح پا کستان)تھل فیسٹول وسکینڈ جیب ریلی کے انعقاد کے لیے رنگارنگ،شاندار ثقافتی تقاضوں سے ہم آہنگ پروگرامز کے انتظامات اس طرز پر کیے جائیں کہ شائقین سکینڈ جیب ریلی کو مدتوں یاد رکھاجا ئے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ سیکنڈ جیب ریلی و تھل فیسٹول کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد ،چیئرمین ایم سی چوبارہ مظہر عباس مگسی ،چیئرمین ایم سی فتح پو راظہار حسین کاہلوں،چیئرمین ایم سی کروڑ افتخار حسین خان،اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،اے سی چوبارہ صفات اللہ خان،اے سی کوراڈی نیشن حافظ سلیمان تنویر ،اے ڈی سی بھکر ارشد احمد وٹو،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری،بابر خان مگسی ،قیصر عباس بھٹی ،چوہدری امیر گجر ،سید الطاف شاہ ،ڈی ڈی کالجز ڈاکٹر خادم حسین ،ڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ،ڈاکٹر طارق گدارا،ملک فاروق حیات ،محمد سید غوری ،سی او ضلع کونسل محمد شاہد شاکر،سی او ایم سی لیہ اللہ نواز خان،ڈی ایف اوطارق سنانواں کے علاوہ سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122،صحت ،تعلیم ، بلدیاتی و سیکورٹی ادارں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 17سے 19نومبر تک تھل فیسٹول و سیکنڈ جیب ریلی شاندار انداز میں منعقد کی جائے گی ۔جس میں نیز ہ باز ی،کیول کیڈ،پھولوں کی نمائش ،ثقافتی سٹالز ،جھومر ،دودھا،دیسی کشتیاں ،والی بال ،ہاکی،پتنگ بازی ،بیل دوڑ کے مقابلے منعقدکیے جائیں گے اور چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے رنگارنگ ثقافتی سٹال لگائے جائیں گے۔چیئرمین مظہر عباس مگسی نے بتایا کہ ٹریک کی تیاری ،پنڈال لگانے و سٹالز کی جگہ مختص کرلی گئی ہے اور ٹریک کی تیاری کا عمل مکمل کیا جارہا ہے جبکہ 99ریسرز سے رجسٹریشن کروائی دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ تھل فیسٹول کے تین روزہ پروگرام اس طرح منائے جائیں کہ جسے مدتوں یاد رکھا جائے اس کے لیے اپنی تمام ترتوانائیاں ،وسائل ،افرادی قوت صرف کی جائے تاکہ ضلع کا نام پنجاب بھر میں جیپ ریلی کی مناسبت سے نمایاں آسکیں۔اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں تاکہ تمام پروگرامز بتدریق احسن سرا نجام دیے جاسکیں۔