لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈی سی کمپلیکس کے سبزہ زار میں دیودار کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعیم اللہ بھٹی ،ڈی ایف اوجاوید اقبال،ایس ڈی او ماچھو ملک طارق محمود ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثاراحمد خان ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ثنااللہ ریاض نے مختلف اقسام کے پودے لگائے اور شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعاکی ۔اس موقع پر ملک آرایف اوز ارشد اقبال ومحمد سلیمان کے علاوہ افسران و میڈیا نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا درخت زمین کا زیور ہیں اور ضلع کوسرسبز بنانے کے لیے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرئے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کا ذریعہ ہیں بلکہ ماحول کو خوشگواربناتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سرکاری دفاتر ،اسپتالوں ،سٹرکو ں کے اطراف ،سکولوں اور خصوصاًضلع میں بناے گئے عوامی تفریحی مقامات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور ان کی مکمل دیکھ بھال اور آبیاری کیجائے۔انہوں نے ڈی ایف او کو ہدایت کی کہ صدیق سنٹرل پارک اور چوک اعظم میں بنائے جانے والے پارک میں سایہ دار اور خوب صورت پودئے لگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے متعلقہ اہلکار تعینات کیے جائیں ۔ڈی ایف او نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع بھر میں حالیہ شجر کاری مہم کے دوران 9لاکھ پودے لگائے جائیں گے جن میں گورنمنٹ جنگلات میں پانچ لاکھ پودے ،دیگر سرکاری محکمہ جات ،تعلیمی ادارں میں پچاس ہزار پودے جبکہ پرائیوٹ سیکٹر میں ساڑھے تین لاکھ پودے لگائے جانے کا ٹارگٹ ہے جسے پورا کرنے کے لیے محکمہ شبانہ روز کوششیں کررہا ہے اور 14نرسریوں اور 18سیل پوائنٹ کے ذریعے پودوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے ۔