لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اور چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے دریائی کٹاؤ اور سیلابی صورت حال کے جائزہ کے لیے بیٹ کھائی،واڑاں سہیڑاں ،شیہہ والا،بصیرہ ،گورمانی ،موچی والا،شادو خان،جھوک حسن خان،علیانی موضع اور موضع کنجال کے علاقوں کا بوٹس پر دورہ کیا۔اور مختلف بستیوں میں لوگوں سے معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمداور محکمہ انہار کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ دریا میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورت ہے او ردریااپنے چینل میں بہہ رہاہے اور کسی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو1122کے تحت تحصیل لیہ ،کروڑ میں نشیبی علاقوں کی پٹرولنگ کی جارہی ہے ۔اسی طرح محکمہ انہار کے حکام نے بتایا کہ حفاظتی و سپر بندوں کی دیکھ بھال و نگرانی کے لیے مسلسل گشت کیا جارہاہے ڈپٹی کمشنر نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ چوبیس گھنٹے دریائی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ریسکیو و ریلیف کے لیے فلڈ پلان کے تحت تمام محکمے الرٹ ہیں اور انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنے دیں گے۔اس موقع پر انہوں نے عارضی طورپر 4فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دیں۔