لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری عمارات بالعموم جبکہ تعلیمی اداروں میں استعمال ہونے والا تعمیراتی میٹریل بالخصوص کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔یہ ہدایات انہوں نے متعلقہ افسران و بھٹہ مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی فنانس منظور احمد چانڈیہ موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی ادارے و دیگر سرکاری دفاتر عوام کی امانت ہیں ۔اس میں ناقص منصوبہ بندی اور تعمیراتی میٹریل میں خیانت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے بھٹہ مالکان سے کہا کہ سرکاری تعمیراتی منصوبوں کے لیے فراہم کی جانے والی پختہ اینٹ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے پختہ اینٹوں کے نرخوں کے تعین کے لیے اے ڈی سی فنانس منظور احمد چانڈیہ کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی۔ڈی سی نے اس امر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پختہ اینٹیں تجزیہ کے لیے لیبارٹری بجھوائی گئی تھیں ان میں سے جو لیبارٹر ی سے مسترد شدہ رزلٹ آئے ہیں اُن اینٹو ں کے بھٹہ جات کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا جائے اور مالکان سے ازالہ وصول کیا جائے تاکہ سرکاری عمارات کی تعمیرمیں معیاری تعمیرائی میٹر یل کو یقینی بنایا جاسکے۔اجلا س میں لیبر آفیسر محمد طاہر گورچانی، ایکسین بلڈنگ محمد ارشد ،صدر بھٹہ یونین نور خان او ربھٹہ مالکان سجاد حسین ،مظہر حسین ،خضر حیات ،عبدالرازق ،اعجاز احمد،نصیر حسین خان،ابراہیم خان،محمد خلیل ،محمد یعقوب خان ،محمد شفیع،عادل حسین و دیگر نے شرکت کی۔