لیہ (صبح پا کستان)کمشنر ڈی جی خان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے سستے رمضان بازار چوک اعظم کا اچانک دورہ کیا ۔جس کے دوران انہوں نے آٹے ،چینی،دالوں،پولٹری ، فروٹس ،مشروبات، گوشت کے سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیااور مختلف اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی، چیئرمین ایم سی چوک اعظم ریاض گرواں ،اے سی لیہ عابدکلیارہمراہ تھے۔کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان بازار کے پارکنگ ایریا کو مزید وسعت دی جائے تاکہ صارفین اس ضمن میں سہولت حاصل کرسکیں۔انہوں نے بازار میں صفائی ستھرائی کے معیار کو برقراررکھنے اور صارفین کی رہنمائی کے لیے میگا فون کے استعمال کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کمشنر کو بتایا کہ ضلع لیہ میں 6سستے رمضان بازار کام کررہے ہیں جن میں رمضان پیکج کے تحت سستی اور معیاری اشیاء خورد نوش کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس کے لیے موثر مانیٹرنگ مربوط بنیادو ں پر کی جارہی اور اب تک ان 6چھ سستے بازاروں میں 90949کلوگرام چینی اور 14827کلو گرام آٹا سبسڈی پر فروخت کیا جا چکا ہے اور تمام اشاء خورد نوش کی بلاتعطل فراہمی کے لیے مقررہ اوقات کار تک دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔کمشنر نے سستے رمضان بازار کے بہترین انتظامات پر منتظمین کو شاباش دی اور چیئرمین ایم سی چوک اعظم ریاض گرواں اور ایم سی لیہ حافظ محمدجمیل کا خصوصی تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔جمیل ۔ اسی طرح کمشنر ڈی جی خان نے سستے رمضان بازاروں فتح پور ،کروڑ لعل عیسن ،لیہ اور کوٹ سلطان کا بھی معائنہ کیا جس کے دوران لیہ میں فوکل پرسن عامر حیات شیخ نے دستیاب سہولیات کے بارے میں جبکہ ڈی ایف سی چوہدری ذوالفقار نے آٹے کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دی جس پر کمشنر نے مارکیٹ کی تمام دوکانو ں پر سبسڈائزنرخوں پر آٹا فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔