لیہ (صبح پا کستان)گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج لیہ میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک نشست براے مکالمہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں آج کی شخصیت کے حوالے سے تقریب کے مہمان پروفیسر ڈاکٹر جرات عباس تھے۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر جرات عباس نے طلبہ کو تاریخ اردو ادب کے مختلف پہلووں سے آگاہ کرتے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔انہوں نے طلبہ کو سخت محنت کرنے کی ہدایت پرزور دیا۔۔تقریب میں پرنسپل ادارہ پروفیسر مہر اختر وہاب ، اساتذہ کرام پروفیسر ڈاکٹر افتخار بیگ، پروفیسر ڈاکٹر حمید الفت ملغانی ،پروفیسر ڈاکٹر انور نذیر علوی،پروفیسر سبحان چانڈیہ،پروفیسر طارق مومن بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں طلبہ خلیق الزمان ،محمد یوسف لغاری ،اعجاز حسین ،سائرہ بی بی،خدیجہ گل ،عطیہ کنول،بختاور،ماریہ حیات نے مختلف سوالات کیے جس پر پروفیسر ڈاکٹر جرات عباس نے جوابات دیے۔