لیہ( صبح پا کستان )گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج لیہ میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک نشست براے مکالمہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں آج کی شخصیت کے حوالے سے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر مہر اختر وہاب تھے۔ پروفیسر مہر اختر وہاب نے طلبا ء طالبات کو مختلف تعلیمی مدارج کے بارے میں آگہی دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ ملک و قوم کا مستقبل ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مکالمہ سازی جیسی تقریب کا انعقاد طلبہ کے لیے تعلیمی میدان میں ممدو معاون ثابت ہوگی۔مہر اختر وہاب نے طلبہ میں مطالعہ کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی اور مکالمہ سازی کی تقریب کے انعقاد پر صدر شعبہ اردو پروفیسرڈاکٹر افتخار بیگ کے کردار کو بھی سہرایا۔تقریب کے آخر میں اساتذہ کرام پروفیسر ڈاکٹر حمید الفت ملغانی ،پروفیسر ڈاکٹر انور نذیر علوی ،پروفیسر ڈاکٹرجرآت عباس ،اسسٹنٹ پروفیسر ریاض ر اہی اور طلبہ میں خلیق الزمان ،محمد یوسف لغاری ،اعجاز حسین ،سائرہ بی بی،خدیجہ گل نے ادب کے مختلف پہلووں پر سوالات کیے جس پر پرنسپل مہر اختر وہاب نے جوابات بھی دیے۔