لیہ (صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ ریفارم پروگرامز کے تحت بہتر کارکردگی کے حامل 78ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف میں 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے جس کا بنیادی مقصدضلع میں صحت کی سہولیات سے شہریوں کو مزید بہتر طور پر مستفید کرنا ہے،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ضلع کونسل ہال میں صحت خدمت ایوراڈ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں کہی۔ اس موقع پر چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد،سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ صحت کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی جہاں پنجاب حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے اس کے مقاصد کا حصول ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے۔اس لیے طبی عملہ اپنی موثر خدمات کے ذریعے اس کو عملی جامہ پہنائیں ۔تعریفی اسناد و کیش ایوارڈ ایک علامتی ٹوکن ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف حوصلہ افزائی تصور کرتے ہوئے مزید لگن سے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔تقریب سے چیئرمین ایم سی حافظ جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلی پنجاب کے اعتراف پر تعریفی اسناد و کیش ایوراڈ کو ایک مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے صحت مند مقابلے کے ذریعے بہتر طبی خدمات کی جانب عملی پیش رفت قرار دیا۔سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر کے دس سپیشلسٹ ڈاکٹرز ،گیارہ میڈیکل افسران ،بارہ چارج نرس اور 46ڈسپنسرز ،ٹیکنیشن ،ویکسی نیٹرز ،لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور وارڈ سرونٹس میں مجموعی طورپر 23لاکھ 40ہزار روپے کے چیک اور تعریفی اسناد تقسیم کیے جارہے ہیں۔بعداز اں ڈپٹی کمشنر و چیئر مین ایم سی نے ڈاکٹر ظفر اقبال ملغانی ،ڈاکٹر محمد اعظم ،ڈاکٹر کوثر عزیز،ڈاکٹر سجاد کھرل،ڈاکٹر سمیع اللہ تنگوانی،ڈاکٹر نجف علی،ڈاکٹر مزمل کریم،ڈاکٹر انعم مقبول،ڈاکٹر ظفر عالم چوہان،ڈاکٹر اسمعی اقبال،ڈاکٹر مرزا زیشان بیگ،پیرا میڈیکل سٹاف خالد گلزار ،محمد سلیم،پروین اختر،مظہر عباس ،منزہ پروین ،غلام اصغر،نور محمد،جوزف مسیح ودیگر میں چیک و اسناد تقسیم کیے۔تقریب کی کمپئرنگ ہیلتھ انسپکٹر نور حسن زاہد نے کی۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد سمرا،ڈاکٹر خادم حسین قریشی ،ڈاکٹر اویس احمد خان ،ڈاکٹر محبوب قریشی کے علاوہ پیرامیڈکل سٹاف نے شرکت کی۔