لیہ (صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب ادبی مقابلہ جات کے انعقاد کا بنیادی مقصد طالب علموں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں مواقع فراہم کرکے کردار سازی کرنا ہے جو کوالٹی ایجوکیشن کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہورہی ہے،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سکولز سطح کے 356طالب علموں میں 13لاکھ 61ہزار روپے مالیت کے کیش پرائزتقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سی ای اوتعلیم شوکت علی شیروانی ،ڈی او تعلیم سرفرازاحمد خان ،توکل حسین اور سینئرہیڈماسٹرزو سینئرہیڈمسٹریس کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر فوکل پرسن سرفرازاحمد خان نے بتایا کہ تحصیل لیہ میں 7لاکھ 56ہزار روپے ،تحصیل کروڑ میں 3لاکھ 47ہزار روپے کے کیش پر ائز ادبی مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈر ز میں تقسیم کیے جارہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے ہی تعلیمی ترقی کو ممکن بنایا جاسکتا ہے جس کے لیے اساتذہ کرام ،والدین اور طلبہ وطالبات اپنی ذمہ داریاں مشترکہ طور پر سرانجام دیں۔