لیہ (صبح پا کستان)ضلع بھر میں2دسمبر سے 11دسمبر تک ہیلتھ کنوینشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب شہباز شریف کے ہیلتھ ویژن سے عوام کو آگا ہ کر نے کے لئے تمام صحت مراکز اور سکو ل و کا لجز میں ہیلتھ سیمینار اور نمائش لگا ئی جا ئیں گی ۔ حکومت پنجا ب نے عوام کو صحت کی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کا بجٹ 62ارب سے بڑھا کر 112ارب کر دیا ہے ۔یہ با ت ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کانفرنس روم میں میڈیا نما ئندگا ن کو بریفنگ میں بتا ئی ۔ اس موقع پر چیف ایگز یکٹوآفیسر صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈی ایچ ہسپتا ل ڈاکٹر بشیر احمد سمر ااور ڈسٹرکٹ کو ارڈینٹر ڈاکٹرعتیق الرحمن مو جو د تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع لیہ پنجا ب کے ان دو اضلا ع میں شامل ہے جہاں سٹی سکین مشین لگا ئی جا رہی ہے اور لیہ میں یہ مشین اگلے ہفتہ کام کر نا شروع کر دے گی ۔ انہو ں نے بتا یا کہ بہت جلد ٹوکن سسٹم کے تحت مریضوں کی تشخیص اور ادویا ت کی فراہمی شروع کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتا ل میں طبی فضلہ کی تلفی کے لئے انسینیٹر درست کروا لیا گیا ہے جبکہ جلد ایک نیا انسینیٹرکی تنصیب بھی کی جا ئے گی ۔ ڈسٹرکٹ کو ارڈینٹر ڈاکٹر عتیق الرحمن نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع میں ہیپاٹائٹس سکریننگ مہم کے دوران ڈیڑھ لا کھ افراد کی سکریننگ کی گئی اور رجسٹر ہو نے والے افراد کو کو رئیر کمپنی کے ذریعے ادویا ت کی ترسیل کی جا رہی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ حکو مت پنجا ب کی طرف سے دیہی حا ملہ خواتین کو صحت مراکز تک پہنچانے کے لئے 4ایمبو لینسز دی گئی ہیں جبکہ 15دسمبر تک مزید 8ایمبو لینسز فراہم کی جا ئیں گی ۔ انہو ں نے بتا یا کہ ہسپتا لو ں سے نیشنل لیول کی بہترین کمپنیوں کی ادویا ت فراہم کی جا رہی ہیں ۔ سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے بتا یا کہ حکومت پنجا ب کی طرف سے ہیلتھ سیکٹر میں اٹھا ئے گئے انقلا بی اقداما ت کے بعد علا ج معالجہ کی بہترین سہو لیا ت سے عوام کو آگا ہ کر نے کے لئے ضلع بھر میں 2دسمبر سے ہیلتھ کنوینشن شروع کیا جا رہا ہے جو 11دسمبر تک جا ری رہے گا ۔ انہو ں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں 2دسمبرکو ڈی ایچ کیو سے ٹی ڈی اے چوک تک واک کی جا ئے گی جبکہ مختلف سکولو ں اور کا لجز میں سیمینار بھی منعقد کیے جا ئیں گے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ تمام بنیا دی مراکز صحت ، ٹی ایچ کیو ز اور ڈی ایچ کیو میں ہیلتھ نما ئشیں بھی لگا ئی جائیں گی ۔ جس میں صحت سہو لیا ت کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھا ئے گئے اقداما ت با رے عوام کو آگا ہ کیا جا ئے گا ۔