لیہ(صبح پا کستان)چوک اعظم کے مشہور مقدمہ اعجاز المعروف ججی قتل کا فیصلہ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نے ملزم کو بری کردیا تفصیلات کے مطابق ظفراللہ نیازی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ نے تھانہ چوک اعظم میں درج ایف آئی آر 338/15 زیر دفعہ 324/109/34ت پ جس میں اعجاز المعروف ججی کو علی شان نامی ملزم نے قتل کر دیا تھا وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی شان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم سنا دیا ملزم علی شان کے حق میں لیہ کے مشہور وکیل ظاہر جاوید باجوہ نے دلائل پیش کئے جبکہ مقتول کی طرف سے مزمل تھیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وکلاء کے دلائل پولیس مسل کی روشنی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفراللہ نیازی نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی شان کر بری کرنے کا حکم سنا دیا واضع رہے اس مقدمہ میں دیگر ملزمان طارق پرویز او ر حاجی فاروق کو پولیس نے اپنی مسل میں بے گناہ کردیاتھا مقتول اعجاز المعروف ججی کے خلاف تھانہ چوک اعظم میں متعدد ایف آئی آر درج تھیں اور مقتول اعجاز المعروف ججی چوک اعظم کے تاجروں اور شہریوں سے بھتہ وصول کرنے جیسے جرائم میں ملوث تھا