لیہ (صبح پا کستان)ریذیڈنٹ ڈائریکٹر پنجا ب آرٹس کو نسل ڈی جی خان محمد اسد اللہ شہزاد نے ایک مراسلہ کے ذریعہ بتا یا کہ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام کے تحت مو سیقی اور مصوری کے مقابلہ جا ت کے سلسلہ میں رجسٹریشن 28فروری تک جا ری رہے گی ۔تفصیل کے مطا بق آر ڈی آرٹس کو نسل نے بتا یا کہ مو سیقی و مصوری کے مقابلہ جا ت میں ڈی جی خان ڈویژن کے 18سے 35سال کی عمر کے افراد رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم ڈی جی خان آرٹس کو نسل سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔علاوہ ازیں مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد www.punjab.gov.pk/talnthuntکے ذریعے بھی فارم حاصل کیے جا سکتے ہیں اور فون نمبر0642430031پر رابطہ کے ذریعے بھی رہنما ئی حاصل کی جا سکتی ہے ۔آر ڈی نے مزید بتا یا کہ ان مقابلو ں کے ذریعے مو سیقی و مصوری کا فن رکھنے والوں کو اپنی صلا حیتیں منوانے کے مواقع میسر آئیں گے ۔