لیہ (صبح پا کستان) میں کرسچن کمیونٹی کے واحد گاؤں چکنمبر 270 TDA کے چرچ میں ڈسٹرکٹ کمیونٹی ممبر اندریاس شہزاد کی سلیکشن اور حکومتی نمائندگان کی غلط پالیسیوں کےخلاف احتجاجی تقریب منعقد کی گئی. سینٹ سیلسیا چرچ کے نمبردار عامر سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسچن ممبر اندریاس شہزاد کو سلیکشن کے ذریعے کرسچن کمیونٹی کا نمائندہ بنایا گیااندریاس شہزاد کا ہماری کمیونٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں الیکشن کروایا جائےہمارے اجداد نے اس اجڑے دیار کو آباد کیا ہماری کمیونٹی متحد ہے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. فادر ندیم پطرس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے متحد ہیں نئے چرچ کی منظوری کا قانون موجود ہے اس کا سختی سے لاگو کیا جائے. احتجاج کے شرکاء نے حکومتی نمائندگان کے سلیکٹ شدہ ممبر کی غلط پالیسیوں کے خلاف مذمتی بینر اٹھا رکھے تھے اور ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے اچھے انتظامات کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا