لیہ (صبح پا کستان)لیہ سٹی میں صحت وصفائی ،سڑکات کی درستگی ،تجاویزات کے خاتمے ،روشنی کے بہتر انتظامات ،پارکس و گرین بیلٹس کو خوب صورت بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں جنہیں مستقبل میں بھی جاری رکھاجائے گا۔یہ بات چیئرمین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمدنے لیہ سٹی میں جاری کاموں کے معائنہ کے موقع پر کہی۔ حافظ جمیل احمد نے بتایا کہ لیہ سٹی کے مختلف مقامات ہسپتال روڈ ،چوبارہ روڈ،ٹی ڈی اے چوک،فوراہ چوک کی سڑکات کی بہتری، تعمیر ومرمت ،گرین بیلٹس پر شجرکاری ،پارکو ں کو بہتر بنانے ،روشنی کے بہتر انتظامات ،تجاویزات کے خاتمے ،آمدورفت کی بلاروکاوٹ سہولیا ت کی فراہمی بہتر میونسپل سروسزکی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔جسے پورا کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی بھر پور معاونت و مشاورت سے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں جس کو شہریوں نے بھی سہراہا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع لیہ کے تما م اہم قصبات و شہروں کی بہتری کے لیے ایک ویژن رکھتے ہیں جسے عملی جامع پہنانے کے لیے مشترکہ کوششوں سے وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے اور میعاری میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے ایم سی لیہ اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات عمل میں لارہے ہیں۔