لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لیے منظم بنیادوں پر موثر مانیٹرنگ کے ذریعے عمل درآمد کیا جارہاہے اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چوبیس گھنٹے مریضوں کوادویات کی فراہمی جاری رہے گی۔یہ بات سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے ہسپتال کے معائنہ کے موقع پر کہی۔انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی ،کلینیکل لیبارٹری سے ٹیسٹوں کی سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹور ادویات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ مریضو ں کو ہسپتال سے فراہم کردہ ادویات کی ترسیل کا کام چوبیس گھنٹے جاری رکھا جائے اور خصوصی انتظامات عمل میں لائے جائیں ۔اس موقع پر انہوں نے سٹور ادویات کا بھی معائنہ کیا اور ادویات کی ترسیل کے لیے ہدایات دیں ۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر محمد سعید جوتہ ہمراہ تھے۔