لیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب نے فروغ تعلیم اور تعلیمی کارکردگی میں اضافہ کے لیے سربراہا ن ادارہ و بیسٹ ٹیچر ز کو سٹار تعریفی اسناد و کیش پرائز دینے کاٍ سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ بہتر مسابقت کی بنا پر اساتذہ کرام دل جمعی ،محنت و لگن سے نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بہتر خدمات سرانجام دے سکیں۔یہ بات سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی نے پنجاب بھر میں نتائج کے اعتبار سے ضلع لیہ کی تیسری پوزیشن آنے پرصوبائی وزیرتعلیم رانا مشہو داحمد سے ایوراڈ وصول کرنے کے بعدگورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبارہ میں اساتذہ کو تعریفی اسناد دینے کے موقع پر کہی ۔سی ای او تعلیم نے بتایا کہ ضلع لیہ میں پنجم ،ہشتم اور دھم کے امتحانات میں ضلع لیہ کے چودہ سکولوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے اور گرلز ہائی سکول شوگر مل نے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جس پر صوبائی وزیر نے سی ای او تعلیم اور سینئر ہیڈمسٹریس غزالہ ممتاز کو خصوصی تعریفی اسناد و کیش پرائز دیا ہے جبکہ دیگر سکولوں کے سربراہان کو سٹار و کیش پرائز دیے گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق سی ای او تعلیم نے گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ ،گرلز ہائی سکول 137ٹی ڈی اے،گرلز ہائی سکول چوک اعظم ،بوائز ہائی سکول سہووالا،بوائز ہائی سکول آصف آباد،بوائز ہائی سکول شیریں والااور بوائز ہائی سکول حافظ آباد کے سربراہان ادار ہ میں سٹار ،تعریفی اسناد اور کیش پرائز دیے۔