لیہ(صبح پا کستان)کیمپس ڈائریکٹر بی زیڈ یو بہادر کیمپس لیہ پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین نے نئے تعلیمی سیشن میں بہادر کیمپس میں داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ترقی اور ایجوکیشن کی بدولت ہی وطن عزیز باوقار خوشحال،مضبوط اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ لیہ میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے بہادر کیمپس نے تعلیمی میدان میں جو ناقابل تسخیر خدمات سرانجام دی ہیں ان کا سہرا پروفیسرز صاحبان اور محنتی طلبا وطالبات کے سر ہے جو زندگی کے سبھی شعبہ جات میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ادارہ میں نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کی گرومنگ پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے نئے تعلیمی سیشن میں طلباء وطالبات کے داخلہ جات اس قومی ادارے پر تعلیمی حلقوں اور والدین کے اعتماد کا مظہر ہیں استقبالیہ سے پروفیسر ڈاکٹر مظفر قادر بھٹی اور پروفیسر راشد سعید نے اپنے الگ الگ خطاب میں نئے سٹوڈنٹس کو یونیورسٹی اساتذہ اور شعبہ جات کا تفصیلاًتعارف کراتے ہوئے نیب کی طرف سے جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس کے منعقدہ مقابلہ میں لیہ کیمپس کے طالبعلم نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی سینئر اساتذہ نے نئے آنے والے طلباء و طالبات کو یونیورسٹی رولز ،تعلیمی ماحول،کلاس ورک،ڈسپلن ،ہاسٹلز میں قیام کے آداب ،سفری آداب،،کیریئر بلڈنگ،فیس معافی اور مختلف حکومتی سکالرشپ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ میں 28پی ایچ ڈی سکالرز درس وتدریس کے فرائضسرانجام دے رہے ہیں