لیہ ( صبح پا کستان ) جسمانی لحاظ سے مضبوط یا مسلح شخص لیڈر نہیں ہوتا ،لیڈر شپ کیلئے وژن،کردار اور سچائی کا ہونا ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہارکیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء ڈی پی اونے بہاؤالدین زکریا یو نیورسٹی بہادر کپس میں لیڈر شپ کے مو ضوع پر منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہو ئے کیا
تفصیلات کے مطابق بی زیڈیو بہادر کیمپس میں لیڈر شپ کی خصوصیات کے موضوع پر سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ گیسٹ آف آنر ڈائریکٹر کیمپس ڈ اکٹر مبشر حسین تھے سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول سے ہوا ڈ ی پی او لیہ نے سیمینار میں شریک طلباء و طالبات کو لیڈر شپ پر ملٹی میڈیاکے ذریعے تفصیلی لیکچردیا اور لیڈر شپ کی خصوصیات بتلاتے ہوئے کہا کہ جسمانی لحاظ سے مضبوط یا مسلح شخص لیڈر نہیں ہوتا بلکہ لیڈر شپ کے لئے لیڈر کا کردار، شخصیت ،وژن،جذبہ ،پروفیشنل، پالیسی میکر ،ٹیم بنانے ،بروقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت ،غلطیوں سے سیکھنے کی صلاحیت اور لیڈر کے اندر سچائی کا ہونا ضروری ہے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر حسین نے ڈی پی او لیہ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکے وژن نے پولیس کے متعلق ایک عام آدمی کے خیالات کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے پولیس کلچر میں بہتری اور ہونے والی مثبت تبدیلیا ں انتہائی خوش آئند ہیں بعد ازا ں ڈی پی او لیہ نے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر مبشر حسین ،انچارج بزنس ڈیپارٹمنٹ راشد سعید اور راؤ شفقت ایریا مینیجر ای ایف یو کو شیلڈ دی جبکہ ڈائریکٹر کیمپس نے ڈی پی او لیہ کو چیف گیسٹ کی شیلڈ دی سیمینار کے کامیاب انعقاد پر طلباء نے انچارج بزنس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کو سراہا