لیہ(صبح پا کستان) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے کے 240 ملازمین کا معاوضہ کی ادائیگی نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ و بی آئی ایس پی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا، کٹوتی کے بغیر مکمل ادائیگی کا مطالبہ،حکومت پاکستان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد اور پروگرام سے مستفید نہ ہونے والے اہل افراد کی لسٹوں میں شمولیت کیلئے سروے 2017کا آغاز کیا حکومت پاکستان نے سبکون نامی فرم کو سروے کرنے کا معاہدہ کیا سبکون نے سب کنٹریکٹ ڈبلیو آئی سی سے کرکے ضلع لیہ میں سروے کا آغاز مارچ 2017سے کیا سروے کیلئے ڈبلیو آئی سی نے ضلع لیہ میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر،اکاؤنٹینٹ ،ایریا کوارڈینیٹرز،سپروائزرز،سوشل موبلائزر،ڈیٹا کلیکٹرز و دیگر دفتری عملہ سمیت تقریباً3 سو ملازمین کی تعیناتی کی گئی فیلڈ عملہ کو بی آئی ایس پی حکومت پاکستان کے مونو گرام والے سروے کارڈ جاری کئے گئے سروے 4بلاک بنا کر جولائی 2017ء میں سروے مکمل کردیا گیا سروے کیلئے رکھے جانے والے ملازمین کو 31روپے فی فارم اور 150روپے یومیہ دینے کا معائدہ ہوا تھا سروے مکمل ہونے کے باوجود ملازمین کو ڈبلیو آئی سی این جی او نے ادائیگی نہیں کی جس پر 250ملازمین نے پریس کلب لیہ و بی آئی ایس پی کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا سے محمد سبطین سگڑ،مختیار حسین،محمد ذیشان،محمد یونس،محسن رضا،غلام مرتضیٰ،نجم الحسن،وقار خان دستی،وقاص ملک،عادل افضل،رباب شبیر،ناظمہ مجید،شبانہ کوثر نے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوران ٹریننگ جس طرح کی ہدایات کی گئیں ان کے مطابق دیئے گئے ٹیب پر ڈیٹا انٹری کرکے بی آئی ایس بی کے مین سرور پر سینڈ کردی جاتا تھا اب پر کئے گئے فارم کی ادائیگی مکمل نہیں کی جا رہی ڈبلیو آئی سی کے سربراہ میر حسام الدین قاسمی مختلف اعتراض لگا کر کٹوتی کا سلسلہ شروع کیا ہو ا ہے جبکہ حکومت پاکستان نے سبکون کو اور سبکون نے ورلڈ ان کنسلنٹنگ کو ہمارے کئے گئے سروے کے کام کا مکمل معاوضہ ادا کردیا گیا ہمارا اعلیٰ حکومتی حکام و دیگر اداروں سے مکمل ادائیگی کا مطالبہ کیا متاثرین نے کہا کہ میر حسام قاسمی سے رقوم کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ سوشل سیکٹر میں آپ تمام لوگوں کو بلیک لسٹ کروا دیا جائے گا جس کی وجہ سے آپ کو کسی بھی دیگر سروے یا این جی او سیکٹر میں نوکری نہیں ملے گی متا ثرین نے وفاقی و صوبائی حکومتوں و ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو آئی سی کی مکمل چھان بین کی جائے اور ہمیں مکمل ادائیگیکرائی جائے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آصف جہانگیر نے کہا کہ سروے کرنے والے ملازمین کی ادائیگی بارے اعلیٰ حکام کو تحریری آگاہ کروں گاتاکہ ان کا مسئلہ حل ہو۔