لیہ (صبح پا کستان )بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر عمل کے ذریعے قومی یکجہتی کو فروغ دے کر شرپسندعناصر کی مذموم سرگرمیوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں محمد اشرف چشتی ،طلحہ زبیر ،محسن رضا اعظمی،ڈاکٹر شہزاد گل، سابق ممبرضلع کونسل ناظر سوہن کھوکھر، طارق سہوترا ،بریاض وانی ایل،بختو رام نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ ،عبادت گاہوں کی سیکورٹی ،ہولی دیوالی ،جسو میلہ پر سیکورٹی کور فراہم کرنے ،مینارٹیز کے لیے مالی امداد کی فراہمی ایسے امور کے بارے میں مختلف تجاویز دیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آراکین کے بھر پور تعاون کوسہرایا۔اجلا س میں باجہ رام ،منظور رمر سہوترا،کرسٹوفر جیرودیگرنے شرکت کی۔