لیہ(صبح پا کستاننما)ایپکا ضلع لیہ نے مرکزی قیادت کے فیصلے کی روشنی گذشتہ روز سے 27مئی تک مطالبات کی منظوری کیلئے دفتروں کی تالا بندی کرکے ہڑتال کا اعلان کردیا گذشتہ روز کوئی بھی کلرک اپنی سیٹ پر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے دوردراز سے آئے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ضلعی صدر ایپکا رانا افضل کی قیادت میں تقریباً60سے زائد کلرک برادری کا قافلہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے دیئے جانے والے دھرنے میں شرکت کیلئے قافلہ روانہ ہوگیا۔