لیہ(صبح پا کستان)سابق ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹر مختیار حسین سید نے جناح ہال لیہ میں ایپکا محکمہ صحت ضلع لیہ کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلرک کسی بھی محکمہ کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں آنے والے شہری افسران کو بعد میں مگر کلرک سے پہلے ملاقات ہوتی ہے اگر کلرک سائل کی درست انداز میں راہنمائی کردے تو کوئی وجہ نہیں کہ عوامی مشکلات کم نہ ہوں اور محکمہ کا گراف بلند نہ ہو اس موقع پر ڈاکٹر مختار حسین سید نے نو منتخب عہدیداران کا حلف بھی لیا تقریب چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لیہ ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ نے اپنے خطاب میں کلریکل سٹاف کو محکمہ کی کارکردگی کا لازمی حصہ قرار دیا نو منتخب صدر ایپکا محکمہ صحت ضلع لیہ سید نادر حسین شاہ نے بلامقابلہ منتخب عہدیداران پر اعتماد کا اظہار کرنے پر کلرک برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ محکمہ کی نیک نامی کی خاطر دن رات کام کرنے والے کلرکس صاحبان کی خدمات کو سراہا جائے گا تقریب میں ضلعی صدر ایپکا لیہ رانا محمد افضل،ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا محکمہ صحت اظہر حسین اور محمد عا صم نے بھی خطاب کیا تقریب میں چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان،وائس چیئرمین سید گلزار حسین شاہ،ڈاکٹر اقبال بھٹی،ڈاکٹر مہر عزیز ،ڈاکٹر عتیق الرحمن خان و دیگر نے شرکت کی۔