لیہ ( صبح پا کستان ) شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کی جارہی ہیں ۔ڈی پی اولیہ،سکیورٹی کو موئثر بنانے کیلئے مکمل تعاون اورمزید CCTVکیمرہ نصب کیے جائیں گے ۔انجمن تاجران ،وفد انجمن تاجران کی سربراہ ضلعی پولیس سے ملاقات ،موجودہ حالات سمیت مختلف امور زیر بحث ۔
تفصیلات کے مطابق صدر انجمن تاجران مظفر دھول کی قیادت میں عہدیداران انجمن تاجران نے ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء سے ملاقات کی جس کے دوران موجودہ حالات سمیت مختلف امور زیر بحث لائے گئے ڈی پی او لیہ نے ضلعی پولیس کی طرف سے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کی جارہی ہیں وفد انجمن تاجران نے گشت وپڑتال کے نظام کو موئثر کرنے کیلئے مختلف تجاویز دیں ڈی پی او نے کہا کہ در پیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تعاون اور مشاورت کے ذریعے لائحہ ترتیب دے کر شہریوں مال ومتاع سے محروم کرنیوالے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا ڈی پی او نے اس موقع پر اہم مارکیٹوں پر CCTVکیمرہ اور چوکیدارانہ نظام پر زور دیا جس پر وفد انجمن تاجران نے اپنی مدد آپ کے تحت چوکیدارانہ نظام کو فعال کرنے اور سکیورٹی کو مزید موئثر کرنے کیلئے CCTVکیمروں میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرائی