لیہ(صبح پا کستان)انجمن تاجران لیہ کی مجلس عاملہ سپریم کونسل کا پہلا اجلاس، چیئر مین میونسپل کمیٹی نے شہر کی صفائی کے لئے حوالے سے یقین دہانی کرا دی۔انجمن تاجران لیہ کی مجلس عاملہ، سپریم کونسل کا اجلاس زیر صدارت صدر ملک مظفر دھول منعقد ا ۔ اجلاس میں شہر میں صحت و صفائی کے مسائل زیر غور لائے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لیہ شیخ کمال الدین نے کہا کہ شہر کی بہتری کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انہوں نے شہر کی صفائی و ستھرائی کے لئے چیئر مین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل سے تعاون کی درخواست کی۔تقریب سے خطاب کے دوران صدر انجمن تاجران ملک مظفر دھول نے اپنی جیب سے سپریم کونسل کے اگلے اجلاس میں دوعمرہ کے ٹکٹس قرعہ اندازی کے ذریعے تاجروں کو دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانیکرائی۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین میونسپل کمیٹی حافظ محمد جمیل نے کہا کہ تاجروں کی شہر و ملک کی ترقی کے لئے خدمات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے شہر سمیت مارکیٹوں میں صفائی کی صورتھال بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کا اعلان کیا۔ حافظ محمد جمیل نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر بھر کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے۔ اجلاس میں تاجروں ، کونسلرز و شہریوں نے شرکت کی۔