لیہ ( صبح پا کستان)صحت مند معاشرہ ہمیشہ صحت مند جسم سے ہی پیدا ہوتا ہے۔جسم کے صحت مند رہنے کے لئے ورزش بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرمین باڈی بلڈنگ فیڈریشن آف پاکستان عارف محمود خان نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو میں کیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں 65 واں سالانہ مسٹر اینڈمسٹرجونیئر پاکستان و پنجاب تن سازی مقابلہ مسٹر پاکستان اور صدر باڈی بلڈنگ فیڈریشن پاکستان شیخ فاروق اقبال کی موجودگی میں نیشنل ہوٹل لکشمی چوک psbکوچنگ سنٹر فیروز پور۔روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔جس میں علی گولڈ جم لیہ کے ممبران سعید اقبال بھٹی اور علی رضا بھٹی نے پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ان ممبران کے اعزاز میں علی گوکڈجم کلب لیہ میں ایک انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علی گولڈ جم کے سرپرست اعلٰی مسٹر طٰسین ،انچارج ملک محمد رمضان نے پوزیشن حاصل کرنے والے ممبران میں انعامات اور ٹرفیاں تقسیم کیں۔واضح رہے کہ اس موقع پر انسٹرکٹر حیدر کامران ،محمد یونس،کے علاوہ کلب کے تمام سینئر و جونئیرز ممبران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر مسٹر محمد طٰسین اور محمد رمضان نے شرکاء سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام ممبران کلب کو تن سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے ہم نے اپنے تما م ممبران کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے اب ان کو چاہیئے کہ محنت کر کے اپنے کلب کا نام روشن کریں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ شوگر،دل کی بیماری،بلڈ پریشر،اور بڑھتے ہوئے پیٹ جیسی موذی امراض پر کنٹرول کرنے کے لئے بھی ورزش بہت ضروری ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو تفریحی اور ورزش کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے سرکاری سطح پر جم کلب اور پارکوں کا قیام عمل میں لائے جس سے نہ صرف بیماریوں پر کنٹرول پایاجاسکے گا بلکہ ہماری آنیولی نسل کے لئے ایک صحت مند معاشرہ کی تشکیل ہو گی۔