لیہ(صبح پا کستان )پرموشن کا حق نہ ملنے اور سی ای اُو ایجوکیشن لیہ محترمہ خالدہ شاہین و نام نہاد سپرنٹنڈنٹ محمد عمر کی طرف سے پرموشن پراسس میں رکاوٹیں ڈالنے اور سیکرٹری محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب کی طرف سے پرموشن پراسس جلد مکمل کرنے کے واضح احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کے خلاف ہیڈ کلرک محکمہ تعلیم لیہ و چیرمین ایپکا اہلکار دوست گروپ ضلع لیہ غلام اکبر خان گورمانی نے 28جون سے پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی کے منتظر غلام اکبر خان گورمانی نے سی ای اُو ایجوکیشن لیہ محترمہ خالدہ شاہین و نام نہاد سپرنٹنڈنٹ محمد عمرکی طرف سے پرموشن پراسس میں رکاوٹیں ڈالنے اور سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب و ڈپٹی کمشنر لیہ کی طرف سے پرموشن پراسس جلد مکمل کرنے کی واضح احکامات کے باوجود سی ای اُو ایجوکیشن لیہ محترمہ خالدہ شاہین و نام نہاد سپرنٹنڈنٹ محمد عمرکی طرف سے احکامات کو ردی کی ٹوکر ی میں ڈال کر حق مارنے کے خلاف ہیڈ کلرک محکمہ تعلیم لیہ و چیرمین ایپکا اہلکار دوست گروپ ضلع لیہ غلام اکبر خان گورمانی نے 28جون سے پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اُنھوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کے لئے مجھے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے سازش کے تحت میری حق تلفی کی جارہی ہے اور سازشی عناصر اسی سازش کے تحت مجھے بغیر ترقی دئیے ریٹائر کرانا چاہتے ہیں اُنھوں نے خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سی ای اُو ایجوکیشن لیہ خالدہ شاہین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے حق داران کو اُن کا حق دلائیں۔