لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں جڑی بوٹی مار مکاؤ کے سلسلہ میں ڈویژنل ایگری کلچر ل کیمسٹ ڈی جی خان محمد صابر خان کی صدارت میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کے لیے فیملی سمیت جڑی بوٹیوں کی تلفی کے عملی کام کی ترغیب کاشتکاروں کے دینے کے لیے اگہی دی گئی اور فیلڈ سٹاف کو ماہر ین نے مکینکل طریقہ و زرعی ادوایات سے جڑی بوٹیاں ختم کرکے بہتر پیداوار کے حصول کویقینی بنانے کے لیے آگہی دی گئی۔سیمینار میں ایگر ی کلچر ل کیمسٹ محمد اشرف بھٹی ،ڈی ڈی زراعت غلام رسول ،زراعت اینڈ ٹریننگ فارمزکے اے آر او ظفر رونگھہ ،زراعت افسران محمد عارف بودلہ ،فرح عمر پانچوں زرعی مراکز کے زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنس نے شرکت کی۔بعدازاں ڈویثرنل ایگری کلچرل کیمسٹ کی سربراہی میں گندم کے کھیت سے جڑی بوٹیوں کے خاتمے کا عملی مظاہر ہ کیا گیا۔