لیہ (صبح پا کستان) صوبائ وزیر برائے قدرتی آفات کا پولیس لائن کا دورہ ، ،مختلف پراجیکٹس کا معائنہ،پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ویلفئیر کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں، تفصیلات کے مطابق صوبائ وزیر برائے قدرتی آفات مہر اعجاز اچلانہ نے گزشتہ دن پولیس لائن کا وزٹ کیا اس موقعہ پر انہوں نے مختلف پراجیکٹس کا معائنہ کیا ڈی پی او لیہ نے انہیں جاری پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائ وزیر نے پولیس اہلکاران کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کیلئے بنائ گئی فائرنگ رینج کا معائنہ کیا ڈی پی او نے بتلایا کہ ایلیٹ کمانڈوز کی زیر نگرانی پولیس اہلکاران کو فائرنگ پریکٹس کے سیشن شروع کرا دیے گئے ہیں جبکہ فائرنگ رینج کو شہید کانسٹیبل محمد اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے صوبائ وزیر نے شہید کانسٹیبل سعید احمد کے نام سے منسوب کئے گئے پولیس رجمنٹل، شہید ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار میس ہال کا بھی معائنہ کیا جبکہ پولیس اہلکاران کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے پولیس لائن سکول میں جاری کورس کا بھی معائنہ اور کورس میں کامیاب ہونیوالے اہلکاروں میں سرٹفکیٹ تقسیم کیے صوبائ وزیر نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور شہداء کے نام سے منسوب کی گئ یادگاریں قابل تحسین عمل ہے انہوں نے پولیس اہلکاران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ویلفیر کیلئے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا