لیہ: (صبح پا کستان)فنون لطیفہ میں نئے ٹیلنٹ کے حصول کے لیے چیف منسٹر پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس سے نہ صرف فنون لطیفہ سے متعلقہ افراد کو اپنی صلاحتیں منوانے کا موقع میسر آتا ہے بلکہ معاشرے میں دور رس نتائج کی حامل مثبت تبدیلیاں بھی رونما ہوتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ریزیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈی جی خان محمد اسد اللہ شہزاد نے گورنمنٹ کامرس کالج لیہ میں گلوکاری کے آڈیشنز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ضلع لیہ سے 310افراد نے رجسٹریشن کروائی تھی جن میں سے نوگلو کار ڈویژنل مقابلہ کے لیے کوالیفائی کر سکے جن میں عرفان ،زاہد،بشری حفیظ،شمسہ کنول،علی حیدر عباس،ذوہیب منیر،ارسلان حیدر،شہلارفیق،ثمرا سعید اور غضنفر مہدی شامل ہیں۔آڈیشنزمیں گلوکاروں کے چناؤ کے لے ججز کے فرائض سینئرگلوکاروں محمد نواز بھٹہ ،عابدعلیم لودھی اور احمد رفیق نے سرانجام دیے۔تقریب میں اے سی کوراڈینیشن حافظ سلیمان تنویر،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمد خان کے علاوہ صحافیوں ،شہریوں اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔