لیہ (صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر سجا د احمد کی زیر صدارت ریسکیو1122کاخصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسکیوسیفٹی آفیسر عنایت اللہ بلوچ نے 2017کی مکمل رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی تشکیل دی ہے اس کے علاوہ ضلع بھر میں تقریباً3000سے زائد ریسکیومحافظ کی رجسٹریشن عمل میں لائی گئی جو بطور محافظ محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ اسی طرح تعلیمی و سرکاری اداروں میں بھی ابتدائی طبی امداد ، آگ سے بچاؤ اور دہشت گردی کے حملے سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے عملی اقدامات کئے گئے ۔کیمونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع بھر کے ہسپتالوں اور فیکٹریوں فائر سیفٹی اور آگ سے بچاؤ کی تربیت اور آلات کی تنصیب کی گئی ۔کنٹرول روم انچارم محمد عمران غازی نے بتایا کہ سال2017میں کنڑول روم کو 190852کالز موصول ہوئیں جن میں 11487ایمرجنسی کالز تھیں ، ٹریفک حادثات 6807،میڈیکل کی 6563 ، آگ کی 144، جرائم کی 256،پانی میں ڈوبنے کی 9اورعمارتیں منہدم ہونے کی ایک اور اسکے علاوہ 3484افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 19559کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ضلع بھر میں ریسپانس ٹائم 7منٹ برقرار رہا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سجاد احمد نے کا کہا کہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں زیادہ تر موٹر سائیکل اور رکشے شامل ہیں کیونکہ انکی بڑی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنا تھا۔اجلاس میں ریسکیو 1122کے تمام شعبوں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔