لاہور دھماکہ ، ضلع بھر کی فضاء سوگوار ۔ بز د لانہ دہشت گردی کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت
لیہ(صبح پا کستان )لاہور اقبال پارک میں دھماکہ، تعلیمی اداروں ، بازاروں میں سوگ کی کیفیت رہی ، طلبا، شہریوں کا دہشت گردی کے خلاف اپنے مضبوط عزائم کا اعلان، دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے کاررائیاں تیز کرنے کا مطالبہ۔ اقبال پارک میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 70سے زائد افراد کی ہلاکت اور تین سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد آج ضلع بھر کی فضاء مکمل طور پر سوگوار رہی ۔ سکولوں میں ننھے طلبا و طالبا ت ، اساتذہ، تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے لئے اپنی تمام تر توانیاں صرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروئیاں مزید تیز کی جائیں۔
عوامی ترقیاتی ادارہ میں اقبال پارک میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بخشش و زخمی افراد کے مکمل صحت یابی کے لئے دعائیں، اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی کی گئی۔ گزشتہ شب لاہور پارک میں دھماکے میں کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت اور تین سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر گزشتہ روز عوامی ترقیاتی ادارہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سینئر کریڈیٹ آفیسر محمد اعظم نے جاں بحق افراد کی بخشش و زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرائی۔ دعائیہ تقریب میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔دعائیہ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر مہر طفیل لوہانچ، سیف اللہ الحسینی ، عبدالغفور خان علیانی، کاشف رفیق ، نسیم فاطمہ، زاہد واندر، محمد شہبا ز عقیل، سید افتخار مہدی، شیخ وقار الحسن، رضوان احمد ، سحر وحید سمیت دیگر نے شرکت کی۔