لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو آج پیش ہوں گے
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ہفتہ کے روز پیشی کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ جے آئی ٹی کے طلب کیے جانے پر وزیر اعلیٰ آج اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ، وہ روانہ ہوتے وقت اہم دستاویزات اور ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف جمعرات کو پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے جہاں ان سے ساڑھے تین گھنٹے تک سوالات و جوابات کیے گئے ۔
جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو بھی 24 جون کو طلب کر رکھا ہے تاہم کیپٹن صفدر نے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ انہوں نے جے آئی ٹی کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ وہ اگلے ہفتے عمرہ کیلئے جائیں گے اس لیے انہیں رواں ہفتے کسی روز طلب کیا جائے۔
source..
http://dailypakistan.com.pk/national/16-Jun-2017/595030