کوٹ سلطان (صبح پا کستان) کوٹ سلطان کے نواح میں دریائے سندھ کے کنارے عارضی طور پر بنائے گئے حفاظتی پشتہ کے ٹوٹنے سے بستی پیرن اور بستی گجی زیر آب آ گئیں ،جس سے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ مرچ اور کپاس کی فصلات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں اچانک پشتہ ٹوٹ جانے سے مذکورہ علاقوں کے مکینوں کو ہنگامی طور پر نقل مکانی اختیار کرنا پڑی ،گذشتہ سال آنے والے سیلاب کے بعد حکومتی اداروں کی آئندہ کے لیے موئثر حکمت عملی نہ بنائے جانے کی وجہ سے اہل علاقہ کو اس نقصان کا سامنا کر نا پڑا ہے بعینہ امسال ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مزید نقصانات کا امکان ہے اہل علاقہ محمد قمر عباس ،محمد زاہد خان ،محمد کاشف ،محمد سلطان ،نبی بخش اور دیگر نے حکومت سے موجودہ نقصان کا ازالہ کرنے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے موئثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر