کوٹ سلطان ۔آج فکر اقبال کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔سید عابد حسین فاروقی
علامہ اقبال کی شاعری فکر و عمل کا بہترین نمونہ ہے آج فکر اقبال کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سید عابد حسین فاروقی نے پریس کلب گلب کے زیر اہتما م یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال آفاقی شاعرتھے جہنوں نے اپنی شاعری میں عشق،فکر و عمل کی تعلیم سے روشناس کرایااور تصورپاکستان پیش کیا جس کو قائد اعظم نے عملی جامہ پہنایا اور پاکستان کی صورت میں علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں علامہ اقبال کی تعلیمات اوران کے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہو نے کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر ملک محسن رضا ،جام محمد اشرف، ذوالفقار علی قریشی ،مہر در محمدکھیڑا، فہیم منجوٹھہ ،زاہد واندر،اظہر عباس بھٹی،ر انا قمر احسان ،جمیل احمد ڈونہ ،محمد اکرم خان ،ملک سجاد حسین ،وقار احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔