گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں ایم اے اردو کی کلاسز کی اجازت
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) بہاؤا لدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی الحاق کرنے والی ٹیم کاگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان کادورہ، کالج میں ایم اے ارود ، سمسٹر سسٹم کی اجازت ، جلد چالہ سالہ ڈگری شروع کرنے کا بھی اعلان۔ تفصیل کے مطابق بہاؤا لدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ٹیم نے گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان کا دورہ کیا اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین سے کالج بار ے گفتگو کی۔ بی زیڈ یو ملتان کی ٹیم نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان میں ایم اے اردو کی کلاسز شروع کرنے سمیت کالج میں سمسٹر سسٹم کی بھی اجازت دے دی۔ بی زیڈ یو کی ٹیم نے کالج کی خوبصورت تعلیمی ماحول کے پیش نظر آنے والے سال سے کالج میں چار سالہ ڈگری کے حامل سمسٹر سسٹم پروگرام شروع کرنے بارے بھی مشاور ت طلب کی۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کالج تعلیمی سرگرمیوں کے لئے بہتریں ماحول فراہم کر رہا ہے۔ کالج میں پڑھنے والے طلبا کی بڑی تعداد کی دلچسپی ثابت کر تی ہے کہ کالج میں سمسٹر سسٹم شروع ہونے سے طلبا کو مزید اچھی تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے۔ طلبا نے کالج میں ایم اے اردو شروع کرنے اور سمسٹرسسٹم شرو ع ہونے پر زبردست خوشی کاا ظہار کیاہے۔