کوٹ سلطان(صبح پا کستان) حصول تعلیم کو شعار بناکر ہم عصر حاضر کی سائنسی ترقی سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں ،پسماندہ علاقوں میں طلباء و طالبات کی اچھی تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل زاہد دستی نے الائیڈپبلک سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بچے کل کا مستقبل ہیں ہمیں چاہئے کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق طالب علموں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دیکرملک وقوم کی خدمت کا فریضہ احسن طریقہ سے سر انجام دیں،جبکہ یہ ہمارا دینی فریضہ بھی ہے،مہمان خصوصی باقر قریشی ریجنل ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجز نے طلباء طالبات کی علمی وغیر نصابی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے 5 کمپیوٹر سکول ہذا کو دینے کا اعلان بھی کیا،اس موقع پر بانی ادارہ کوٹ سلطان ڈاکٹر اقبال دستی نے سکول ہذا کی جانب سے ڈائریکٹر باقر قریشی کو شیلڈ بھی پیش کی، جبکہ طلباء وظالبات نے تقاریریں، قوالی، خاکے اور جسمانی کھیل کے کرتب پیش کئے،جنہیں سامعین کی جانب سے خوب دادملی،تقریب میں محمد اصغر لغاری ایس ایچ او کوٹ سلطان،محتسب اعلیٰ پنجاب لیہ کے ایڈوائزر رائے اکبرکھرل ،ڈاکٹر مزمل کریم ،شاہد خان ،پروفیسر سلیم ناصر،ملک غلام مرتضی ٰ سوہیہ ،ڈاکٹر ملک غلام مجتبیٰ سوہیہ ، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرملک افضل منجو ٹھہ،مفتی نعیم قانوگو، عابد فاروقی صدر پریس کلب کوٹسلطان اور دیگر شخصیات اور طلباء کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔