کے پی کے کے وفد کی جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس کادورہ
لیہ(صبح پا کستان) العباس بھٹی ٹرسٹ وجی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس کے چیئرمین رائے حاجی غلام عباس بھٹی نے کہا ہے کہ وہ لیہ ضلع میں جہالت کے خاتمہ اور علم کی روشنی پھیلانے وغریب ، مزدور ، بے سہارا افراد کے بچوں کے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے لار ہے ہیں اور اس مشن کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کے پی کے کے ایک وفد جس کی قیادت محمد نواز خان کررہے تھے سے جی سی یونیورسٹی لیہ کیمپس میں وزٹ کے دوران کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ لیہ ضلع اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے بچوں وبچیوں کو میڈیکل کی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے وفد کو بتایا کہ اس مشن میں جاگیرداروں وڈیروں اور سرداروں نے روڑے اٹکانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے لیکن میں اس کی پرواہ کئے بغیر اپنے مشن پر عمل پیرا ہوں اور لیہ ضلع کے بچے وبچیاں جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہے ہیں میرا اثاثہ ہیں آخری سانس تک اس مشن کو جاری رکھوں گا۔