کوٹ سلطان(صبح پا کستان ) ڈی پی اولیہ کے عوام دوست اقدامات کاسلسلہ جاری،مساجدمیں کھلی کچہری کاآغاز،جامع مسجدسرداروالی کوٹ سلطان میں ادائیگی نمازجمعہ اورکھلی کچہری،عوامی کی خدمت ہمارامنشور،عوام اورپولیس کے درمیان فاصلے اوردوریوں کوختم کرناہے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ناصرمختارراجپوت نے جامع مسجدسرداروالی میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعدکھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے اورسائلین کی درخواستوں پرفوری احکامات جاری کیے اس موقع پرڈی ایس پی صدرارشادشاہ،ایس ایچ اوتھانہ کوٹ سلطان فیاض احمد،انچارج کمپلین سیل ودیگرافسران بھی موجودتھے۔نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اولیہ ناصرمختارراجپوت نے کہاکہ ضلع لیہ امن وامان کے لحاظ سے پرامن خطہ ہے یہاں کے لوگوں میں فہم وفراست اوراعلیٰ اقدارکی روایات پائی جاتی ہیںیہی وجہ ہے کہ یہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس اورعوام کی درمیان فاصلوں کوختم کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کاانعقادکرنامیری اولین ترجیحات میں شامل تھاجس کاباقاعدہ آغازآج کے بابرکت دن سے کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ضلع لیہ کی عوام کے لئے پولیس کے دروازے ہروقت کھلے ہیں اورلوگوں کی سہولت کے لئے میں نے اپناذاتی نمبرفراہم کردیاہے جس پرکوئی بھی سائل اپنے مسئلے کے حق کے لئے مجھ سے بلاخوف وخطررابطہ کرسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کوفوری انصاف فراہم کرنے کے لئے مساجدمیں کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔کھلی کچہری کے دوران محمداعظم،صابرحسین،خان محمد،منظورحسین،اللہ وسایا،منیراحمد،غلام رسول،حفظیاں مائی سمیت دیگرسائلین نے مختلف نوعیت کی درخواستیں دیں جن پرڈی پی اونے ڈی ایس پی صدراورایس ایچ او کوکاروائی کرکے گھنٹوں میں رپورٹ بجھوانے کی ہدایات کیں اس موقع پرشہریوں نے ڈی پی اولیہ کوشہرمیں ٹریفک مسائل بارے آگاہ کیا۔مساجدمیں کھلی کچہری کی منفردروایت کیچوبیس
شروعات پرشہریوں نے ڈی پی اولیہ کے اس اقدام کوسراہااورانہیں بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔