کوٹ سلطان (نمائندہ جنگ)سربراہ پاکستان عوامی راج ایم این اے جمشید دستی کی گرفتاری کے خلاف عوامی راج کے کارکنان نے کوٹ سلطان میں احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرین نے چارٹس اٹھا رکھے تھے جن پر جمشید دستی کی گرفتاری کی مذمت اور فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان عوامی راج اسحاق خان دستی نے کہاکہ جمشید دستی کی گرفتاری کسانوں، مزدوروں کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں کی گئی ہے مگر حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مزدور، کسان جمشید دستی ہے اور ہم کو گرفتاربھی کر لیا جائے تو اب یہ آواز رک نہیں سکتی۔ اسحق دستی نے کہاکہ اگر جمشید دستی کی فوری رہائی نہ کی گئی تو عید کے بعد تحریک شروع کی جائیگی جس میں جیل بھر وتحریک بھی شامل ہے۔ مظاہرین نے جمشید دستی کے حق اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔