کوٹ مٹھن ( صبح پا کستان ) آفات کا انتظا م و انصرام ریاست کی ذمہ داری ہے مقررین کا عالمی یوم تخفیف آفات 2017کی تقریب سے شرکا ء کا خطاب ،تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کی سماجی تنظیم ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی حمزہ کمال فرید ملک چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن تھے ، تقریب کے دیگر مہمانوں میں مس مہوش روز عالمی ادارہ کنسرن ورلڈ وائیڈ ، اعجاز افضل عالمی اداہ کنسرن ورلڈ وائیڈ ، فیض فرید سومرو صدر ہیلپ فاؤنڈیشن ، رخسانہ مبارک پراجیکٹ منیجر ، جمشید فرید پروگرامز منیجر ، ریحان شاہد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن ، ریاض احمد مزاری میونسپل آفیسر ، شمیم اختر وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن ، شیخ محمد انور ، سید سبطین رضا شاہ کونسلر ، کلثوم بی بی کونسلر ،زاہد فرید ملک کونسلر وسینکڑوں کی تعداد میں طلباء ،طالبات ، مرد و خواتین نے پروگرام میں شر کت کی ،اس موقع پر حمزہ کمال فرید نے کہا ہے حکومت ترجیحی بنیادوں پر آفات میں کمی کے اقدامات کر رہی ہے ، فیض فرید نے کہا ہے ہیلپ فاؤنڈیشن کنسرن ورلڈ وائیڈ کے تعاون سے علاقہ میں آفات کے انتظام وانصرام کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، کلثوم بی بی کونسلر نے آفات کے دوران خواتین ، بزرگوں ، بچو ں اور خصوصی افراد کی خصوصی ضروریات پر روشنی ڈالی ،مہوش روز اور اعجاز افضل نے کنسرن ورلڈ وائیڈ کے آفات کے تدارک کے حوالے سے اقدامات کی تفصیل بیان کی ، پروگرام کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض رخسانہ مبارک نے سرانجام دیئے ۔