کوٹ سلطان (صبح پا کستان)کوٹ سلطان شہر کے مختلف محلوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے کام کا آغاز ،ایم این اے نے جاری کام کا جائزہ لیا ،22کروڑ روپے کی خطیر رقم سے گیس کی فراہمی کے منصوبہ پر کام جاری ،ایم این اے ثقلین شاہ کی میڈیا سے گفتگو، جمن شاہ میں جلد سوئی گیس فراہمی کا آغاز کیا جائے گا۔کوٹ سلطان میں سوئی گیس کی فراہمی کے دوسرے مرحلہ میں شہر کے مختلف محلوں میں گیس کی فراہمی کا کام شروع کی چکا ہے جس کے تحت محلہ فاروق اعظم ،بکھری احمد خان روڈ ،بستی گڑھی والا اور دیگر محلوں گیس پائپ لائن کی تنصیب کا عمل شروع ہو چکا ہے ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے کوٹ سلطان میں جاری گیس پائب لائن تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا اور کام کو جلد اور بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں اس موقع پر ایم این اے سید ثلقین شاہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شہر 22کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شہر میں گیس کی فراہمی کے منصوبہ کا کام جاری ہے جس کے تحت کوٹ سلطان شہر کے مختلف محلوں کے سینکڑوں مکینوں کا گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا جا رہا ہے اس موقع پر ملک منیر احمد منجوٹھہ ،اکرم خان دستی ،حاجی شبیر ،میاں فرید آرائیں ،میاں فیصل فرید،جام کرم الہی ،لالہ اقبال،ڈاکٹر خادم سہو،محمد یونس،غلام اکبر گرمانی ،عبدالرشید لاڑاور دیگر نے گیس کی فراہمی پرایم این اے سید ثلقین شاہ بخاری کا شکریہ ادا کیا ۔