لیہ (صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجا ب کسان پیکج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں و کسانوں کو زرعی آلا ت ، ادویا ت اور بلا سود قرض دینے کے لئے سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار مو جو دہ حکو مت کسانوں و کا شتکاروں کو ایک بڑا کسان پیکج دے رہی ہے جو مستحسن و انقلا بی اقدام ہے ۔یہ بات صوبا ئی پار لیما نی سیکرٹری برائے داخلہ ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے ٹی ایم اے ہا ل لیہ میں کسان پیکج آگہی سیمینار سے اپنے صدارتی خطا ب میں کہی ۔ سیمینار میں ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ڈی او زراعت فیض محمد کندی ، ڈی ڈی او زراعت خا لد محمو د چوہدری ،ڈی ڈی او زراعت کر وڑ غلام فرید ، محمد اشرف بھٹی ڈی او لیبارٹری ، مہر ریاض علی میلوانہ ،ملک ظفر اقبال وائس چیئر مین یو سی پہا ڑ پور ،کا شتکاروں و کسانوں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا کہ حکومت پنجا ب کے کسان پیکج سے کا شتکا روں کو مجمو عی طور پر سالا نہ 163ارب روپے کے فوائد حاصل ہو ں گے ۔ کسان پیکج کے تحت کا شتکا روں کو کھا د بیج و زرعی مداخل کے لئے بلا سو د قرضے سبسڈائزڈ نر خوں پر ہمہ قسمی زرعی آلا ت ، پا نی کے درست استعما ل کے لئے کھا لہ جا ت کی تعمیر ، ٹریکٹروں ، ڈرل مشین ، لیزر لینڈ لیورلر و دیگر آلا ت مہیا کیے جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ کسان اور زراعت پا کستا ن کے لئے لازم و ملزوم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ خادم پنجا ب اس شعبہ کو فوکس کیے ہو ئے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ خا دم پنجاب کسان پیکج کا بنیا دی مقصد کاشتکاروں کی معاشی حا لت سدھا رنے و ملکی زرعی ترقی کے لئے معاونت فراہم کر نے کا بھر پور ذریعہ ہے ۔ ا س موقع پر ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ڈی او زراعت فیض محمد کندی و دیگر ما ہرین زراعت نے سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ مو سمیا تی تبدیلیوں کے پیش نظر زیادہ برداشت و پیداواری صلا حیتوں کے حا مل بیجوں کی فراہمی کے لئے بھی کسان پیکج کے تحت محکمہ زراعت اقداما ت عمل میں لا رہا ہے ۔کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے جد ید ٹیکنا لو جی کا استعمال ، مشینی کا شت کے فوائد ، مو سمی حا لات کے مطابق فصلو ں کی مناسب دیکھ بھا ل ، فی ایکڑپید اوار میں اضا فہ کے لئے کھا دوں کے متنا سب استعما ل اور با غا ت کے فروغ ، اہمیت ، بہتر دیکھ بھا ل اور منفعت بخش ہو نے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔