لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5فروری کوکشمیر ی بھا ئیو ں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا جا ئے گا اس با ت کا فیصلہ اے ڈی سی جنرل محبوب احمد کی زیر صدارت انتظا ما ت کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا گیا ۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرصحت ڈاکٹر امیرعبد اللہ سامٹیہ ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم خا لد ہ شاہین ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر محمد تسلیم ، ایم ایس لیہ ڈاکٹر عتیق الرحمن ،اے سی لیہ عابد کلیار ، ڈی ایس پی لیگل ، اے ڈی کا لجز پر وفیسر سجاد حسین رونگھہ ، چیف آفیسر کر وڑ ممتاز حسین کلاچی ، ملک غلام رسول ، سیکر ٹری ما رکیٹ کمیٹی علی عباس کھو سہ ، نو ید اولکھ ، صدر انجمن آڑھتیان سبزی منڈی واحد بخش با روی ، چیف آفیسر لیہ عثما ن جا وید سرایا، سول ڈیفنس آفیسر شیخ تو قیر احمد و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ 5فروری کشمیر ڈے کے موقع پر ٹی ڈی اے چوک سے لیہ ما ئنر تک یکجہتی کشمیر و جدو جہد آزادی کے لئے کشمیر ی بھا ئیو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکا لی جا ئے گی ۔ بعد ازاں ڈی ڈی کا لجز کی زیر صدارت گورنمنٹ کا لج لیہ میں کشمیریوں کے حق خو د ارادیت کے حصول کے سلسلہ میں سیمینار منعقد کیا جا ئے ۔ اسی طرح ضلع بھر کے شہروں میں کشمیر وں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعروں پر مبنی بینرز بھی آویزاں کے جا رہے ہیں ۔